معروف گلوکارہ نے میوزک انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا
ریشی سکینہ کا نیا راستہ
سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف کشمیری گلوکارہ ریشی سکینہ نے اسلام کی خاطر میوزک کی دنیا کو خیر باد کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پہلی مرتبہ ذیابیطس کے پیدائشی مریض بچوں کیلیے مفت انسولین کی فراہمی کا پراجیکٹ لانچ کر دیا گیا
سوشل میڈیا پر تبصرے
سوشل میڈیا پر ریشی سکینہ کی پہلے اور بعد کی تصویر کا موازنہ کیا جارہا ہے، پہلے وہ مختلف رنگوں کے لباس میں گلوکار کیا کرتی تھیں جبکہ بعد کی تصاویر میں انہیں حجاب میں دکھایا گیا۔
ان کے حوالے سے مختلف پوسٹ سوشل میڈیا پر شئیر کی جا رہی ہیں۔ بتایا گیا کہ ریشی سکینہ نے گلوکاری کی فیلڈ سے کنارہ کشی خوف خدا اور آخرت کی فکر کے باعث کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی خبروں پر علی امین گنڈا پور کا رد عمل
زندگی کا پس منظر
25 سالہ ریشی سکینہ کا تعلق جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ایک متوسط گھرانے سے ہے۔ ان کے والد ایک شاعر تھے۔ انہوں نے میٹرک کا امتحان پاس کرنے کے بعد اپنی تعلیم اس وقت چھوڑی جب ان کی والدہ کا انتقال ہو گیا۔ گھریلو ذمہ داریوں کی وجہ سے انہیں اسکول چھوڑنا پڑا اور ساتھ ہی ذریعہ معاش کی فکر بھی شروع ہوگئی۔ یوں سکینہ نے مارشل آرٹ کھلاڑی سے ایک سوشل میڈیا موسیقارہ بننے کا سفر طے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: فلموں سے متاثر ہوکر وارداتیں کرنے والا بینک ڈکیتی کا ملزم گرفتار
موسیقی کی دنیا میں قدم
سکینہ نے موسیقی کے آلات کا استعمال سیکھا اور ان کا خواب تھا کہ وہ موسیقی کی دنیا کی ملکہ بن سکیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنا مقبول گیت “ہاے ہا ے ویسیے یارن ہے تڑپاونس“ کا ویڈیو ڈال کر کامیابی حاصل کی۔ اس مشہورگیت نے انہیں راتوں رات سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت بنادیا۔ دس دن میں اس کے بیس لاکھ فین بن گئے جس کے بعد سکینہ نے مقامی کلچرل سے ہم آہنگ موسیقی جاری رکھی۔
یہ بھی پڑھیں: سرائے عالمگیر میں قتل ہونے والے اکلوتے بیٹے کے بوڑھے والدین پیرس کی سڑکوں پر سراپا احتجاج، مریم نواز سے انصاف کی اپیل
چیلنجز اور کامیابیاں
اس دوران، جہاں ایک طبقے نے سکینہ کو پیار دیا اور حمایت کی، وہیں سوشل میڈیا پر بعض حلقوں نے ان کی تذلیل کا آغاز کیا۔ لیکن ریشی سکینہ نے سماجی چیلنج کو شکست دی اور نئے میوزک کے ولولے سے یوٹیوب پر ریکارڈ توڑ دیے۔ انہیں شادی بیاہ کی تقاریب کو زینت بخشنے کے لئے بلایا جانے لگا۔
ایک نئی شروعات
تاہم، ریشی سکینہ کے مداح اس وقت ہکا بکا رہ گئے جب انہوں نے موسیقی کے پیشے کو خیر آباد کہا۔ سوشل میڈیا پر برقعہ پوش سکینہ کے ساتھ ایک مقامی مولوی نظر آیا جو یہ اعلان کر رہا تھا کہ سکینہ نے “توبہ“ کرلی اور سوشل میڈیا زندگی سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔