مونس الٰہی دہرے قتل کے مقدمے میں اشتہاری قرار

چودھری مونس الٰہی دہرے قتل کے مقدمے میں اشتہاری قرار
گجرات(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الٰہی کو عدالت نے دہرے قتل کے مقدمہ میں اشتہاری قرار دے دیا۔
عدالتی کاروائی
نجی ٹی وی کے مطابق گجرات کے ایڈیشنل سیشن جج میاں جاوید اکرم نے چودھری مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دیا۔ چودھری مونس الٰہی سمیت دیگر ملزمان پر 28 جون 2023 کو چکریاں کے رہائشی یاسر اور محمد یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا الزام ہے۔
کیس کی تفصیلات
پولیس کے مطابق، اسی کیس میں نامزد ملزم محمد اختر دوران ٹرائل جیل میں وفات پا گیا تھا۔ چودھری مونس الٰہی کو ایف آئی آر کے ملزمان کے انکشاف کے بعد اس کیس میں نامزد کیا گیا۔ سابق وفاقی وزیر کو دفعہ 109 کے تحت ایما مشورہ کا ملزم قرار دیا گیا ہے۔
مقدمے کا پس منظر
واضح رہے کہ تھانہ منگووال میں دہرے قتل کا مقدمہ 29 جون 2023 کو درج ہوا تھا۔ مقدمے میں چودھری مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ 19 صفحات پر مشتمل ہے۔