شادی کے 17 سال بعد دوسرے بچے سے متعلق سوال پر ابھیشیک بچن نے کیا جواب دیا ؟

بھابی بچن کی دلچسپ گفتگو
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن شادی کے کئی سالوں بعد دوسرے بچے کے سوال پر شرمائے بغیر نہ رہ سکے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا سے تجارتی معاہدہ ہماری معیشت کے لیے خوش آئند پیش رفت ہے: بلال اظہر کیانی
چیٹ شو کی خاص باتیں
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک بچن حال ہی میں اداکار رتیش دیش مکھ کے چیٹ شو ’کیس تو بنتا ہے‘ میں شریک ہوئے جس دوران رتیش نے ابھیشیک سے کئی دلچسپ سوالات کیے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ: ماہرنگ بلوچ سمیت 92 سے زائد کارکنوں کی رہائی کا حکم
ناموں کا معاملہ
دوران گفتگو رتیش نے ابھیشیک سے پوچھا کہ ’امیتابھ، ایشوریا، آرادھیا اور آپ کا نام یعنی ابھیشیک بھی انگلش کے لیٹر ’A‘ سے شروع ہوتے ہیں لیکن جیا بچن اور شویتا بچن کے ناموں میں ایسا نہیں ان کا کیا قصور تھا؟
رتیش کے سوال پر ابھیشیک نے جواباً کہا کہ ’یہ بات آپ ان سے ہی پوچھیے لیکن جہاں تک میرا خیال ہے، یہ ہمارے گھر کی ایک روایت ہے جس کے تحت میری بیٹی آرادھیا کا نام بھی میری طرح A سے شروع ہوتاہے۔‘
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے بغیر اطلاع دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا، اکھنور میں سیلابی صورتحال
دوسرے بچے کا سوال
ابھیشیک کی وضاحت پر رتیش نے ان سے دوسرے بچے کا سوال کیا کہ آرادھیا کے بعد؟ اس پر اداکار نے کہا کہ ’نہیں اب اگلی پیڑھی میں دیکھیں گے۔‘
رتیش نے ابھیشیک کو اپنے دو بیٹوں کے نام یاد دلاتے ہوئے دوسرے بچے کیلئے قائل کرنا چاہا تاہم ابھیشیک نے مسکراتے ہوئے رتیش کو چپ کرادیا اور کہا کہ ’عمر کا لحاظ کیا کرو میں تم سے بڑا ہوں۔‘
طلاق کی افواہیں
واضح رہے کہ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم اب کچھ عرصے سے دونوں میں طلاق کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔
ایشوریا نے حال ہی میں انسٹاگرام پر آرادھیا کی 13ویں سالگرہ کی تقریب کی تصاویر شیئر کی تھیں تاہم ان تصاویر میں بھی ابھیشیک موجود نہیں تھے۔