انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے: یوسف رضا گیلانی
چیئرمین سینیٹ کی گفتگو
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان کی نا اہلی، حکومت اور اپوزیشن کے پارلیمانی مذاکرات آج
جامعہ زکریا میں تقریب
ملتان میں جامعہ زکریا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ اس تقریب میں آنا باعث اعزاز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رحیم یار خان، عوام ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی، ڈاؤن ٹریک پر ٹریفک معطل
آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا کردار
انہوں نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ہر شعبے پر اثر انداز ہو رہی ہے، دیکھنا ہو گا ٹیکنالوجی کس طرح انصاف کے حصول میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں کی سکول پک اینڈ ڈراپ: عدالت کا اہم فیصلہ
انصاف کا حصول
انہوں نے مزید کہا کہ اے آئی صرف آئیڈیا نہیں بلکہ حقیقت ہے۔ قوانین معاشرے میں انصاف کے حصول کے لئے اہم ہوتے ہیں اور پاکستان میں انصاف کا حصول بہت مشکل ہے۔ ہمارے ہاں مقدمات کئی سال التوا کا شکار رہتے ہیں، انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار ہوتا ہے۔
اے آئی کے استعمال کی ضروریات
سید یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ اے آئی کے استعمال سے انصاف بروقت میسر آ سکتا ہے۔ اے آئی کے استعمال کے آغاز میں مشکلات ہو سکتی ہیں، لیکن آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے عالمی سطح پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔








