حکومت کا پی آئی اے انجینئرنگ یونٹ پاک فضائیہ کو فروخت کرنے کا فیصلہ

حکومت کا قومی ایئرلائن کا شعبہ انجینئرنگ پاک فضائیہ کو فروخت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت نے قومی ایئرلائن کا شعبہ انجینئرنگ 6.5 بلین روپوں میں پاک فضائیہ کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کی سمری وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بولیویا: مسلح گروپ نے بیرکوں پر حملہ کرکے 200 فوجیوں کو اغوا کرلیا

مالیت اور واجبات

ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ پریسشن انجینئرنگ کمپلیکس (PEC) کی مالیت 6.5 ارب روپے ہے، جس میں موجودہ اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن سے متعلقہ واجبات کے 4 ارب روپے بھی شامل ہیں۔ پاک فضائیہ کو اس شعبے کی خریداری کے لیے حکومت کو آئندہ 5 برسوں میں 2.5 ارب روپے نقد ادا کرنا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حاملہ بہو کے بہیمانہ قتل کیس میں لرزہ خیز انکشافات

ریٹائرڈ اور موجودہ ملازمین کی پنشن

علاوہ ازیں، آئندہ دس برس میں ریٹائر ہونے والے 259 ملازمین کی پنشن اور پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں 3 ارب روپے کے واجبات بھی ادا کرے گی۔ اسی طرح، موجودہ 251 ملازمین کی تخمینہ شدہ پنشن اور پراویڈنٹ فنڈ کی واجبات میں مزید 1.1 ارب روپے بھی پاک فضائیہ کے ذمے ہوں گے۔

پی ای سی کا صارفین کے لئے اہم کردار

خیال رہے کہ پی ای سی قومی ایئرلائن کا ایک کاروباری یونٹ ہے جو ایرو سپیس انڈسٹری اور متعدد دیگر صنعتوں کے لئے اعلیٰ درستگی کے پرزے تیار کرتا ہے۔ حکومتی ذرائع نے بتایا کہ ایک وزارتی کمیٹی پہلے ہی پاک فضائیہ کو پی آئی اے کا یہ یونٹ 6.5 ارب روپے کی کل قیمت پر منتقل کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...