محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
ملاقات کا پس منظر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی جس میں پاک امریکا تعلقات سمیت دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے علاقے ڈیفنس سے اغوا ہونے والی خاتون بچوں سمیت وہاڑی سے بازیاب، ملزم کا کیا بنا؟ پتہ چل گیا۔
تعزیت کا اظہار
ملاقات کے دوران قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا، کنٹری ڈائریکٹر آئی این ایل لائن نیلسن بھی اس موقع پر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: طیارے گرنے کے اعتراف کے بعد بھارتی صحافی مودی سرکار اور فوج پر برس پڑے
چیمپئنز ٹرافی پر گفتگو
پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد پر بھی گفتگو ہوئی، نیٹلی بیکر نے چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیہون: ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
ایف آئی اے اور ایف بی آئی تعاون
دوران ملاقات اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ امریکا ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر جدید خطوط پر استوار کرنے میں تعاون فراہم کرے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر جدید ترین ادارہ بنانا چاہتے ہیں، اس ضمن میں امریکا کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لئے
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہتری
امریکا نیشنل فرانزک ایجنسی کو جدید تقاضوں کے مطابق فعال کرنے میں بھی معاونت فراہم کرے گا، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی استعداد کار بڑھانے میں امریکی تعاون انتہائی اہم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت تمام معاملات پر بات چیت کرنے کیلئے تیار ہے: رانا ثنا اللہ
عالمی اور داخلی سلامتی
محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے سول آرمڈ فورسز کو جدید آلات اور سازوسامان کی فراہمی وقت کی ضرورت ہے، سول آرمڈ فورسز کو جدید آلات اور سازوسامان سے لیس کرنا ترجیح ہے، پاکستان اور امریکا کے مابین بہترین تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں صدارتی انتخابات: واشنگٹن میں انتخابی ماحول اور تیاریوں کا جائزہ
غیر ملکیوں کی قانونی حیثیت
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ قانونی دستاویزات کے حامل کسی بھی غیر ملکی کو اسلام آباد سے نہیں نکالا جا رہا، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو اسلام آباد میں رہنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: رابعہ کلثوم نے بھارت میں کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں کو چپیڑیں مارنے کا اعلان کردیا
خواتین کی نمائندگی میں اضافہ
اس موقع پر قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے پر پاکستانی حکام کے ساتھ ملکر کام کر رہے ہیں۔
پولیس افسران کی تقریب
نیٹلی بیکر نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو پولیس افسران کی پاسنگ آو¿ٹ پریڈ کی پروقار تقریب کے انعقاد پر مبارکباد بھی دی۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ رفعت مختار راجہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔








