فیض حمید پر چارج شیٹ فوج کا اندرونی معاملہ ہے، پی ٹی آئی کا رد عمل
پی ٹی آئی چیئرمین کا رد عمل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ فیض حمید پر چارج شیٹ فوج کا اندرونی معاملہ ہے، ہمارا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر خودکش حملہ: 1935 کے زلزلے کے بعد کی سب سے بڑی تباہی
فوج کے اندرونی قوانین
جیو نیوز کے مطابق بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فوج کے اپنے قواعد اور قوانین ہیں جس کے تحت وہ ٹرائل کرتی ہے۔
فیض حمید پر چارج شیٹ کی تفصیلات
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 اگست 2024ء کو پاکستان آرمی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کی گئی ہے۔








