ایسے معاشرے کی تشکیل چاہتے ہیں جہاں ہر شہری کو مساوی مواقع، انصاف اور عزت حاصل ہو: وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب کے پیغام کا خلاصہ
بیجنگ +لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) انسانی حقوق کے عالمی دن پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر انسان رنگ، نسل، مذہب، جنس یا حیثیت سے بالاتر انسانی حقوق رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے واضح فیصلہ نہ کرنے پر سینٹ ٹکٹوں کے معاملے پر بحران پیدا ہوا : تجزیہ کار عثمان شامی
اسلام اور انسانی حقوق
دین اسلام انسانی حقوق کا سب سے بڑا داعی ہے۔ انسانی حقوق کا احترام معاشرے کی ترقی، خوشحالی کا سنگِ بنیاد ہے۔ انسانی حقوق کا تحفظ اور فروغ مسلم لیگ (ن) کا وژن اور اولین ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Women’s T20 World Cup: Pakistan and India Teams Face Off, Match Timing Revealed
تعلیم اور صحت کی فراہمی
تعلیم، صحت، مذہبی آزادی، اظہارِ رائے اور بنیادی ضروریات تک رسائی یقینی بنا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور غیر ملکی خاتون شادی کرنے کے لیے امریکہ سے پاکستان پہنچ گئی
خوشحال معاشرے کی تشکیل
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ حکومت پنجاب انسانی حقوق کی پاسداری کے لیے سرگرم عمل ہے۔ ایسے معاشرے کی تشکیل چاہتے ہیں جہاں ہر شہری کو مساوی مواقع، انصاف اور عزت حاصل ہو۔
محبت اور رواداری کا فروغ
انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے معاشرے میں محبت، احترام اور رواداری کو فروغ دیں یہی راستہ خوشحالی کی طرف جاتا ہے۔