ایسے معاشرے کی تشکیل چاہتے ہیں جہاں ہر شہری کو مساوی مواقع، انصاف اور عزت حاصل ہو: وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیر اعلیٰ پنجاب کے پیغام کا خلاصہ
بیجنگ +لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) انسانی حقوق کے عالمی دن پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر انسان رنگ، نسل، مذہب، جنس یا حیثیت سے بالاتر انسانی حقوق رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت، پیٹ درد کی شکایت پر اپینڈکس کا آپریشن کر دیا
اسلام اور انسانی حقوق
دین اسلام انسانی حقوق کا سب سے بڑا داعی ہے۔ انسانی حقوق کا احترام معاشرے کی ترقی، خوشحالی کا سنگِ بنیاد ہے۔ انسانی حقوق کا تحفظ اور فروغ مسلم لیگ (ن) کا وژن اور اولین ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لڑکے سے بدفعلی کا الزام پر ملزم کی 8 سالہ بہن ونی کردی گئی
تعلیم اور صحت کی فراہمی
تعلیم، صحت، مذہبی آزادی، اظہارِ رائے اور بنیادی ضروریات تک رسائی یقینی بنا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صحرا کے رنگ کمال ہیں، کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا ریت میں کیا جادو ہے یہ اپنی طرف کھینچ لیتی ہے، صحرا کے اندر جاتے جائیں بھید کھلتے جاتے ہیں
خوشحال معاشرے کی تشکیل
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ حکومت پنجاب انسانی حقوق کی پاسداری کے لیے سرگرم عمل ہے۔ ایسے معاشرے کی تشکیل چاہتے ہیں جہاں ہر شہری کو مساوی مواقع، انصاف اور عزت حاصل ہو۔
محبت اور رواداری کا فروغ
انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے معاشرے میں محبت، احترام اور رواداری کو فروغ دیں یہی راستہ خوشحالی کی طرف جاتا ہے۔








