کئی لوگ میری ناکامی کا انتظار کر رہے ہیں، کارتک آریان بالی ووڈ پر برس پڑے
کارتک آریان کا نئی حقیقت کا سامنا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ابھرتے ہوئے بھارتی سٹار اداکار کارتک آریان نے کہا ہے کہ بھول بھلیاں 3 کی کامیابی کے بعد بھی انڈسٹری سے کوئی مجھے سپورٹ نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری میں آگے بڑھنے اور اپنی جگہ بنانے کیلئے مزید جنگ کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برازیل، فٹبال میچ کے دوران تماشائیوں میں تصادم، ایک شخص کو زندہ جلا دیا گیا
تنہا جنگجو کی جدوجہد
ایک انٹرویو کے دوران کارتک آریان کا کہنا تھا کہ میں ایک تنہا جنگجو ہوں۔ یہ گھر جو آپ دیکھ رہے ہیں، یہ میں نے اپنی کمائی سے لیا ہے۔ میں نے یہاں تک پہنچنے کیلئے سخت محنت کی ہے اور یہ محنت ابھی ختم نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ مجھے اپنے مستقبل میں انڈسٹری سے کوئی مدد نہیں ملے گی۔ میں اس حقیقت کے ساتھ آگے آیا ہوں کہ بھول بھولیاں 3 جیسی سپر ہٹ فلم کے باوجود کوئی بھی میرے پیچھے نہیں ہوگا اور مجھے آئندہ فلم کیلئے مزید محنت کرنی ہوگی۔
ناکامی کے منتظر لوگ
انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ انڈسٹری میں کئی لوگ ان کی ناکامی کا انتظار کر رہے ہیں۔ کارتک نے کہا کہ مجھے لگتا ہے ہر کوئی یہ محسوس کرسکتا ہے۔ اس انڈسٹری میں کچھ اچھے لوگ ہیں جن سے میں اب تک ملا ہوں، لیکن زیادہ طبقہ ایسا ہے جنہیں میں مطمئن نہیں کر پاؤں گا، لہٰذا میری خواہش نہیں ہے کہ میں ایسے افراد کو مطمئن کروں۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں صرف اپنے سامعین کو مطمئن کرنا چاہتا ہوں۔ کیونکہ میرا ماننا ہے کہ صرف وہی ایسے لوگ ہیں جو مجھے سپورٹ کرتے ہیں۔