غیرقانونی بھرتیوں کا کیس، پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر
پرویز الٰہی کی حاضری معافی کی درخواست
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات کیلئے بہنوں کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل طلب
کیس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، اینٹی کرپشن عدالت میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الٰہی سمیت دیگر کیخلاف سماعت ہوئی۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کردی۔
یہ بھی پڑھیں: شہزاد رائے نے اپنی اصل عمر بتا کر سب کو حیران کردیا
طبیعت کی خرابی
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز ہے، جس کے باعث ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
عدالت کا حکم
یاد رہے کہ عدالت نے پرویز الٰہی سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کررکھا ہے۔








