8فروری انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کی درخواستیں ،بانی پی ٹی آئی کے وکیل سماعت مقرر ہونے سے لاعلم نکلے

سماعت کی تفصیلات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) 8 فروری 2024 انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کی درخواستوں پر سماعت سے بانی پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان لاعلم نکلے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان ہائیکورٹ میں کیس پر فیصلہ دے چکا ہوں، مجھے کیس کی سماعت نہیں کرنی چاہئے، جسٹس جمال مندوخیل، گھی ملزم پر ٹیکس سے متعلق کیس میں نوٹس جاری
سپریم کورٹ کی کارروائی
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں 8 فروری انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: علیزے شاہ کی بولڈ ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا
وکیل کی عدم موجودگی
بانی پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان آج سماعت مقرر ہونے سے لاعلم نکلے۔ شیر افضل مروت کی جانب سے ریاض حنیف راہی عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل حامد خان نے کہا کہ نوٹس موصول نہیں ہوا اس لئے تیاری نہیں کر سکا۔
جج کا نوٹس
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آپ کو نوٹس بھیجا ہوا ہے اپنے اے او آر سے رابطہ میں رہا کریں۔ سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے سماعت چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی۔