ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے سماجی تحفظ و سروسز کیلئے 33کروڑ ڈالر کا قرض منظور کرلیا

ایشین ڈویلپمنٹ بینک کا قرض منظور
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے سماجی تحفظ و سروسز کیلئے 33 کروڑ ڈالر کا قرض منظور کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ٹائٹل فائٹ: پاکستانی باکسر شعیب خان کا افغان باکسر سے مقابلہ 8 نومبر کو ہوگا
قرض کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اے ڈی بی کے مطابق رقم غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کیلئے فراہم کی جائیگی۔ یہ رقم انٹیگریٹڈ سوشل پروٹیکشن ڈویلپمنٹ پروگرام کی مد میں فراہم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم ٹاؤن موڑپر پتنگ کی ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار زخمی، وزیر اعلیٰ پنجاب کا اظہار برہمی ، رپورٹ طلب کر لی
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بہتری
قرض کی فراہمی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ادارہ جاتی کپیسٹی کو بڑھانے کیلئے کی جائے گی۔ اعلامیہ کے مطابق قرض کی رقم صحت، تعلیم اور غریب نوجوانوں کیلئے استعمال ہو سکے گی۔
خطرے کا شکار علاقوں میں امداد
آفات کا شکار علاقوں میں صحت و غذائیت کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے گا۔