عمران خان کو اقتدار میں لانے والوں میں فیض حمید سرفہرست تھے: خواجہ آصف
خواجہ آصف کا اہم بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اقتدار میں لانے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید سرفہرست تھے۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ مجیب پر بنی فلم میں حسینہ واجد کا کردار نبھانے والی بنگلا دیشی اداکارہ گرفتار کر لی گئی
پارٹنر شپ کا انکشاف
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ان دونوں کی پارٹنر شپ 9 مئی کو بھی تھی اور بعد میں بھی چلتی رہی، شہادتوں سے سامنے آئے گا کہ کس طرح 2018 میں دھاندلی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں فضائی آلودگی، کھلاڑی ماسک پہن کر کھیلنے پر مجبور
عمران خان کے دور اقتدار کے مسائل
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں بہت سے سویلین کا ملٹری ٹرائل ہوا، عمران خان کے ملٹری ٹرائل کے بارے میں قانون فیصلہ کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی کی پیشکش پر حماس کا ردعمل ناقابل قبول ہے: امریکہ
ڈی چوک کی ہلاکتیں
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ڈی چوک میں 12 ہلاکتوں کی بات کرتے ہیں لیکن رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی بات نہیں کرتے، صوبائیت کا کارڈ کھیل رہے ہیں۔ یہ آخری کارڈ ہے، سول نافرمانی کی تحریک شروع بھی نہیں ہوگی، جس کے بچے پاکستان بیٹھے ہیں وہ پیسے کیوں نہیں بھیجے گا۔
یہ بھی پڑھیں: انسٹا پر 14 ملین فالورز رکھنے والی ایشوریا کس ایک شخصیت کو فالو کرتی ہیں؟
فیصل واوڈا کی وضاحت
خیال رہے کہ گزشتہ روز پروگرام "دنیا مہر بخاری کے ساتھ" میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ 9 مئی کی ساری پلاننگ بانی پی ٹی آئی نے کی، فیض حمید نے سہولت کاری کی، فیض حمید نے عمران خان کیخلاف سارے شواہد دے دیئے ہیں۔
سول نافرمانی کی کال
انہوں نے کہا کہ فیض حمید کو بچانے کیلئے بانی پی ٹی آئی نے سول نافرمانی کی کال دی، فیض حمید کا صرف کوٹ مارشل ہی نہیں سزا بھی ہوگی۔








