بیرسٹر گوہر علی خان اور سینیٹر فیصل واوڈا کا آمنا سامنا، خوشگوار ماحول میں بات چیت

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا آمنا سامنا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان اور سینیٹر فیصل واوڈا کا آمنا سامنا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کا بدنام زمانہ اشتہاری ملزم گجرات سے گرفتار
پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات
بیرسٹر گوہر اور فیصل واوڈا کا آمنا سامنا پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ دونوں نے ایک دوسرے سے مصافحہ بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں خواجہ سراؤں کی تعداد میں کمی
صحافی کا سوال اور واوڈا کا جواب
اس دوران صحافی نے فیصل واوڈا سے سوال کیا، ’ابھی آپ کے بارے میں سوال ہوا ہے‘، جس کا جواب دیتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا، ’میرے اور میرے بھائی کو مشکل میں نہ ڈالا کریں۔‘
بیرسٹر گوہر علی خان کی تعریف
بیرسٹر گوہر علی خان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ’یہ اچھے انسان ہیں۔‘