شوہر کا قرض اتارنے کیلئے ماں نے ایک ماہ کے نومولود کو بیچ دیا

بھارت میں ماں کا سنگدل فیصلہ
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں ایک ماں نے اپنے شوہر کا قرض ادا کرنے کے لیے اپنا نومولود بیچ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹ بورڈ کا آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کے گروپ میں نہ رہنے کا منصوبہ
واقعہ کی تفصیلات
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ریاست کرناٹکا کے رام نگر علاقے میں ایک عورت نے اپنے شوہر کے قرضہ اتارنے کے لیے ایک ماہ کے نومولود کو بیچ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین ٹیچرز سے نازیبا حرکات اور ویڈیوز بنانے کا الزام، سکول پرنسپل گرفتار کرلیا گیا
شوہر کی پولیس کو شکایت
پولیس نے بتایا کہ دونوں میاں بیوی مزدوری کرتے ہیں اور ان کے پانچ بچے ہیں۔ شوہر نے جب اپنے بچے کو گھر میں نہیں پایا تو اس نے پولیس کو گمشدگی کی اطلاع دی اور اپنی بیوی پر شک کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نجی بینک کی شکایت پر ایف آئی اے کی تحقیقات شروع ہوگئیں
قرض کی وجہ
شوہر نے پولیس کو بتایا کہ ان پر 3 لاکھ روپے کا قرض تھا۔ کچھ روز قبل اس کی بیوی نے اسے کہا کہ وہ نومولود کو کسی بے اولاد جوڑے کو بیچ دے۔ اس تجویز پر شوہر نے سختی سے انکار کیا۔ جب بچے کے بارے میں وضاحت مانگی تو بیوی نے کہا کہ بچے کی طبیعت خراب ہے اور وہ کسی رشتے دار کے ساتھ ہسپتال گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشوریا رائے بچن کی سندور بھری مانگ، طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں
پولیس کی کارروائی
اگلے دن بھی جب بچہ گھر نہیں آیا تو دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ پولیس نے شوہر کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے پوچھ گچھ کی۔ ابتدائی طور پر اس نے گمراہ کرنے کی کوشش کی، مگر بعد میں بچے کو بیچنے کا اعتراف کیا اور یہ بھی بتایا کہ اس نے بنگلورو سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو اپنا بیٹا ڈیڑھ لاکھ روپے میں فروخت کیا۔
بچے کی بازیابی
بعد میں پولیس نے بچے کو برآمد کر لیا اور اس کی ماں کو گرفتار کر لیا۔