شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے دو آپریشنز کے، 7 خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے دو آپریشنز کے دوران 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈی کیٹ کا پیپر کیسے لیک ہوا؟ ایف آئی اے رپورٹ سامنے آگئی
آپریشن کی تفصیلات
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق میران شاہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا گیا جس کے دوران 4 خوارج مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلے کون پیرول پر رہا ہوا ہے؟ عمران خان کو رہا کیا جائے، ن لیگ نے عمران خان کی پیرول پر رہائی کی مخالفت کردی
دوسری کارروائی
سکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی سپن وام میں کی جس کے نتیجے میں 3 خوارجی ہلاک ہوئے۔ اس شدید فائرنگ کے تبادلے میں فیصل آباد کے 34 سالہ لانس نائیک محمد امین بھی شہید ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا ایران ایٹمی ہتھیار بنا رہا تھا۔۔۔؟ آئی اے ای اے کے سربراہ کا اہم بیان آ گیا
اسلحہ اور بارودی مواد کی برآمد
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنز کے دوران مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
آپریشن جاری
بیان میں بتایا گیا کہ علاقے میں خوارج کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔