ملک بھر کےلیے بجلی مہنگی کر دی گئی
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی سمیت ملک بھر کےلیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کر دی گئی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر بھارتی جھوٹے بیانیے کو بدترین شکست، “گودی میڈیا” کی سازش بے نقاب، پاکستانی میڈیا نے منہ توڑ جواب دیدیا، مودی تنقید کی زد میں
اضافے کی وجوہات
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس سے بجلی صارفین پر 1 ارب 18 کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای میں بینکنگ سسٹم متاثر ہونے کی شکایات
نوٹیفکیشن کی تفصیلات
اس سے قبل نیپرا نے جولائی تا ستمبر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ حکومت کو بھجوایا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق دسمبر 2024 کے ایک ماہ کےلیے ہو گا تاہم اضافے کا اطلاق لائف لائن اور پری پیڈ بجلی صارفین پر نہیں ہو گا۔
ونٹر پیکج کے اثرات
ونٹر پیکج کے تحت اضافی بجلی استعمال پر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق نہیں ہو گا۔ گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی نومبر میں ختم ہو گئی تھی۔ گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی 1 روپے 74 پیسے فی یونٹ تھی۔








