پیدا ہوتے ہی تین گھنٹے کی عمر میں ہسپتال سے اغوا ہونے والی خاتون 30 برس کی عمر میں چل بسی

ایبی ہمفریز کا الم ناک سفر

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایبی ہمفریز 30 برس کی عمر میں برین ٹیومر کی وجہ سے چل بسی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز سے ایس او ایس چلڈرن ویلجز انٹرنیشنل کے صدر ڈیریجے وردوفا کی ملاقات، ادارے کے فروغ اور بہتری کیلئے تعاون پر اتفاق

بے بی ایبی کا اغوا

ڈیلی سٹار کے مطابق ایبی جب پیدا ہوئی تو اسے ہسپتال سے اغوا کرلیا گیا تھا۔ وہ ابھی تین ہی گھنٹے کی تھی کہ ایک خاتون نے خود کو نرس کے طور پر ظاہر کیا اور اسے اغوا کرکے لے گئی۔ یہ کیس بے بی ایبی کے نام سے مشہور ہوا اور اس نے پوری دنیا کے میڈیا کی توجہ حاصل کی۔ یہاں تک کہ لیڈی ڈیانا نے بھی ایبی کے والدین کو خط لکھ کر ان کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں شوہر کے سامنے نئی نویلی دلہن کے ساتھ اجتماعی زیادتی

پولیس کی کوششیں اور بازیابی

پولیس نے 16 روز کی کوششوں کے بعد آخر کار ایک گھر سے ایبی کو بازیاب کروایا۔ پولیس نے اس گھر پر تین بار چھاپے مارے اور تیسرے چھاپے میں انہیں بچی ملی جسے بعد میں والدین کے حوالے کردیا گیا۔

ایبی کی زندگی اور جدوجہد

ایبی نے ایک بھرپور زندگی گزاری اور بطور طالب علم نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ وہ سوئمنگ کے مقابلوں میں حصہ لیتی رہی۔ تعلیم سے فراغت کے بعد اس نے بطور فلائٹ اٹینڈنٹ نوکری کی۔ سنہ 2020 میں ایبی کی والدہ بریسٹ کینسر سے چل بسیں۔ اس کے صرف ایک سال بعد 2021 میں ایبی کو برین ٹیومر کی تشخیص ہوئی۔ ایک طویل اور انتہائی تکلیف دہ علاج کے باوجود ایبی جانبر نہ ہوسکی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...