سپریم کورٹ نے عادل بازئی کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی
سپریم کورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ کے ریگولر بینچ نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے رکنیت بحال کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
بینچ کی تشکیل
جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی ریگولر بینچ نے عادل بازئی کی اپیل منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا۔ ریگولر بینچ نے کہا کہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ: شام کے مختلف علاقوں میں کن کی حکمرانی ہے؟
معطلی کا پس منظر
واضح رہے کہ 9 دسمبر کو ریگولر بینچ نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا 21 نومبر کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کیا تھا۔ عدالت نے این اے 262 کوئٹہ سے برطرف عادل بازئی کی اپیل ابتدائی سماعت کے لیے منظور کی تھی۔
آگے کا لائحہ عمل
سپریم کورٹ ریگولر بینچ نے الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی تھی۔