مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ

وزیراعلیٰ پنجاب کا شنگھائی کا دورہ
شنگھائی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول اور چائینز اکیڈمی آف سائنسز کا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کے سب سے تیز سپر کمپیوٹر سے بھی کھربوں گنا تیز: گوگل کی نئی چپ کی ناقابلِ یقین خصوصیات کیا ہیں؟
شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کی تفصیلات
دورے کے دوران، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ وہ شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کے کلاس روم پہنچی جہاں بچوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایجوکیشن سیکھانے کے جدید طریقے کا مشاہدہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: قتل ہونے والے صحافی اے ڈی شرکی ابتدائی میڈیکل رپورٹ جاری کردی گئی
آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے بارے میں دریافت
مریم نواز نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے حوالے سے تفصیلات حاصل کیں، سکول کے بجٹ، نصاب، طریقہ تعلیم اور ایکسپرٹ ٹیچر کے بارے میں بھی پوچھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی خاطر اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے لیے تیار ہوں، عمران خان
طلبہ کی تخلیقات کا معائنہ
وزیراعلیٰ پنجاب نے شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کے طلبہ کی اے آئی تخلیقات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ضلع جیاڈنگ کی ڈائریکٹر بیورو آف ایجوکیشن گوان وینجی، شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول اور چائینز اکیڈمی آف سائنسز کے صدر زیا ہانگ می سے بھی ملاقات کی، جہاں مریم نواز کو چین کے ایجوکیشن سسٹم کے بارے میں خصوصی بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا چینی کی قیمت کم کرنے کا حکم
آئندہ نسل کے لئے شروع کی جانے والی تعلیم
بریفنگ میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو بتایا گیا کہ شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول بچوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے علوم سکھانے کے لیے قائم کیا گیا ہے، 12 سے 15 سال کے بچوں کو اے آئی کی جدید تکنیک سے آگاہ کیا جاتا ہے۔
تعلیمی مواقع
مزید بتایا گیا کہ سکول میں کمسن طلبہ کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مفت تعلیم دی جاتی ہے۔ شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول میں شنگھائی اور گردونواح کے بچے زیر تعلیم ہیں۔