سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

سونے کی قیمت میں اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں آج پھر سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، بابر اعظم کی 4 درجے تنزلی، کونسے نمبر پر چلے گئے
قیمت کی تفصیلات
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 800 ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کا 10 اپریل کو اسلام آباد میں کنونشن، 13 اپریل کو کراچی میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان
10 گرام سونے کی قیمت
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1971 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار 455 روپے ہے۔
عالمی مارکیٹ کی صورتحال
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالر اضافے سے 2716 ڈالر فی اونس ہے۔