چمن پولیس کے ایس ایچ او کا واش روم میں دم گھٹنے سے انتقال
چمن پولیس کے ایس ایچ او کا انتقال
چمن (ڈیلی پاکستان آن لائن) چمن پولیس کے ایس ایچ او سٹی اسد خوستی واش روم میں دم گھٹنے کے باعث انتقال کر گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او اپنے کوارٹر کے واش روم میں مبینہ طور پر گر پڑے تھے، واش روم میں ایل پی جی گیس گیزر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیر محل: 17 سالہ لڑکی سرجری کے ذریعے لڑکا بن گئی
واقعہ کی تفصیلات
پولیس کے مطابق نہانے کے دوران آکسیجن ختم ہونے سے ایس ایچ او اسد خوستی مبینہ طور پر بےہوش ہو کر گر گئے۔ واش روم سے نکلنے میں دیر ہونے پر پولیس گارڈ نے دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ کا مسئلہ حل ، سب میرین کیبل ٹھیک ہو گئی : پی ٹی اے کا دعویٰ
فوری طبی امداد کی کوشش
پولیس کے مطابق دروازہ توڑنے پر ایس ایچ او اسد خوستی بےہوش تھے، جس کے بعد انہیں فوری ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ اس دوران دم توڑ گئے۔ ایم ایس ڈاکٹر رشید ناصر کے مطابق لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کی گئی اور ابتدائی رپورٹ مرتب کی گئی ہے۔
پوسٹ مارٹم کی کاروائی
ڈاکٹر رشید ناصر نے بتایا کہ باقاعدہ پوسٹ مارٹم کے لیے میت کوئٹہ منتقل کی جا رہی ہے۔