زرمبادلہ ذخائر پونے 3 سال کی بلند ترین سطح پر برقرار

زرمبادلہ ذخائر کی صورتحال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملکی زرمبادلہ ذخائر پونے 3 سال کی بلند ترین سطح پر برقرار ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے ڈالر ذخائر میں اضافہ جبکہ بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس میں کمی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن میں 50فیصد سے زائد ووٹ لینے والے امیدواروں کو کامیاب قرار دینے کی درخواست خارج ،درخواستگزار کو 20ہزار جرمانہ
ڈالر ذخائر میں کمی اور اضافہ
مرکزی بینک کے مطابق ایک ہفتے میں پاکستان کے مجموعی ڈالر ذخائر میں 2 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک کے مجموعی ڈالر ذخائر 16 ارب 60 کروڑ ڈالر پر آگئے ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر میں ایک ہفتے میں 1.3 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا اور ریزرو 12 ارب 5 کروڑ ڈالر ہوگئے۔
بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس کی صورتحال
بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس میں ایک ہفتے میں 3.3 کروڑ ڈالر کی کمی آئی اور ڈیپازٹس 4 ارب 55 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔