شہباز شریف حکومت نے 1 سال میں کتنا قرض لیا؟ تفصیلات سامنے آئیں

شہباز شریف حکومت کا قرضہ جائزہ
اسلام آ باد (خصوصی رپورٹ) شہباز شریف حکومت نےپہلے 1 سال میں کتنا قرض لیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔
قرضوں میں اضافہ
"جنگ" کے مطابق موجودہ حکومت کے ابتدائی 1 سال کے دوران قرضوں میں 8226 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ اضافہ وفاقی حکومت کے قرضوں میں مارچ 2024 سے لے کر فروری 2025 کے دوران ہوا۔
قرضوں کا حجم
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویز کے مطابق فروری 2025 تک وفاقی حکومت کے قرضوں کا حجم 73 ہزار 36 ارب روپے رہا، جس میں مرکزی حکومت کا مقامی قرضہ 51 ہزار 22 ارب روپے اور بیرونی قرضوں کا حصہ 22 ہزار 14 ارب روپے تھا۔