اس وقت کوئی مذاکرات کہیں بھی نہیں ہو رہے، بیرسٹر گوہرعلی خان
چئیرمین تحریک انصاف کی وضاحت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ اس وقت کوئی مذاکرات کہیں بھی نہیں ہو رہے۔ اعظم سواتی صاحب نے دوسرے تناظر میں بات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی پنجاب کے دائرہ اختیار میں اضافہ کر دیا گیا
مذاکرات کا قیام
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنمابیرسٹر گوہرعلی خان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ڈیل کا کوئی وجود ہے نہ مذاکرات میں کبھی تذکرہ ہوا ۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور پولیس کی ناجائز اسلحہ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی، رواں سال 7ہزار 541 مقدمات درج
مختصر نکات کی پیشکش
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کیلئے ہم نے مختصر نکات رکھے تھے کہ اسیران کی رہائی ہو اور کمیشن قائم کیا جائے، جو سواتی صاحب نے دوسرے تناظر میں بات کی ۔ مذاکرات وہی تھے جو ہم نے شروع کئے مگر بدقسمتی سے آگے نہیں بڑھ سکے ۔ ابھی کوئی مذاکرات کہیں بھی نہیں ہو رہے ۔
الیکشن کمیشن کے کردار پر تنقید
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمارے بعد انے والی سارے سیاسی جماعتوں کو سرٹیفیکیٹ دیدیئے ہیں ۔ یہ آخری موقع ہے الیکشن کمیشن کو اب سمجھنا چاہیے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف کے پاس اسٹے ہے تو کمیشن کے بھی تو دو ممبران بھی تو اسٹے پی چل رہے ہیں۔








