کتنے امریکی اراکین کانگریس پاکستان کا دورہ کریں گے۔۔۔؟ذرائع نے تعداد بتا دی

امریکی اراکین کانگریس کا دورہ پاکستان
نیویارک (خصوصی رپورٹ) کتنے امریکی اراکین کانگریس پاکستان کا دورہ کریں گے، ذرائع نے تعداد بتا دی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان آنا چاہیے، نواز شریف کی میڈیا سے گفتگو
دورے کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق 2 کی بجائے اب 3 امریکی اراکین کانگریس پاکستان کا دورہ کریں گے۔ امریکی کانگریس میں پاک، امریکہ تعلقات کیلئے قائم ’’پاکستان کاکس‘‘ کے دونوں شریک چیئرپرسن، ری پبلکن کانگریس مین اور ایوان نمائندگان کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سربراہ جیک برگ مین اور ڈیموکریٹ رکن کانگریس ٹام سوازی اسی ہفتے کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریں گے اور وزیراعظم شہباز شریف، پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر اور دیگر عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
دورے کی خصوصی معلومات
ذرائع نے "نمائندہ جنگ/جیو" کو بتایا ہے کہ ری پبلکن کانگریس مین جو امریکی فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ہیں، اپنی مصروفیات کی وجہ سے اپنا دورہ مختصر کرکے ایک روز قبل واپس امریکہ روانہ ہوجائیں گے جبکہ ڈیموکریٹ کانگریس مین ٹام سوازی اپنا دورہ مکمل کریں گے۔