پاکستان عالمی معدنی معیشت میں رہنما کے طور پر ابھرنے کیلئے تیار ہے: آرمی چیف

پاکستان کا معدنی شعبہ: نئے مواقع
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ مجھے پختہ یقین ہے کہ پاکستان عالمی معدنی معیشت میں ایک رہنما کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تشدد کے الزام کے بعد نرگس کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر کا بیان سامنے آگیا
انٹرنیشنل تعاون کی ضرورت
پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ہم بین الاقوامی اداروں کو خوش آمدید کہتے ہیں کہ وہ اپنی مہارت سے پاکستان کو روشناس کرائیں، سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں اور وسائل کی وسیع صلاحیت کی ترقی میں ہمارے ساتھ شراکت داری کریں۔
یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا اعلان کر دیا
ماہرین کی ضرورت
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی معدنیات کی دولت کو اخذ کرنے کے لیے انجینئر، جیالوجسٹ، آپریٹر اور بہت سے ماہر کان کن درکار ہیں، اسی لیے ہم اس شعبے کی ترقی کے لیے طلبا کو بیرون ملک تربیت کے لیے بھی بھیج رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے کسانوں کے لیے اہم فیصلہ کر لیا
تربیت کے اقدامات
جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ اس وقت بلوچستان کے 27 پاکستانی طلبا زیمبیا اور ارجنٹینا میں منرل ایکسپلوریشن میں تربیت حاصل کر رہے ہیں، ہمارا مقصد معدنی شعبے کے لیے افرادی قوت، مہارت اور انسانی وسائل پیدا کرنا بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈین جزیرے پر “ہانگ کانگ طرز” کے منصوبے کو مقامی قبیلوں کی جانب سے “سزائے موت” قرار دیا جا رہا ہے
اقتصادی سلامتی کا کردار
آرمی چیف نے کہا کہ اقتصادی سلامتی، قومی سلامتی کے ایک اہم جُزو کے طور پر ابھری ہے، پاک فوج اپنے شراکت داروں اور سرمایہ کاروں کے مفادات اور اعتماد کے تحفظ کے لیے ایک مضبوط سکیورٹی فریم ورک اور فعال اقدامات کو یقینی بنائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر
صنعت کی ترقی
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اَپ سٹریم اور ڈاؤن سٹریم معدنی صنعتوں کی ترقی کو بھی یقینی بنایا جائے گا، یہ بات اہم ہے کہ لاگت کو بہتر بنانے اور منڈیوں کو متنوع بنانے کے لیے پاکستان میں ریفائننگ اور ویلیو ایڈیشن میں سرمایہ کاری کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: دو دہشتگرد سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں مارے گئے
معدنی ذخائر کی اہمیت
جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستانی عوام کے پیروں کے نیچے وسیع معدنی ذخائر، ہاتھوں میں مہارت اور شفاف معدنی پالیسی کے ہوتے ہوئے مایوسی اور بے عملی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، آگے بڑھیں اور جدوجہد کریں ملک کے لیے اور اپنے لیے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور چین کی ٹیرف جنگ ، ہالی ووڈ بھی زد میں آگیا
پاکستانی شراکت داروں کا عزم
آرمی چیف نے مزید کہا کہ ہم پاکستانی بیک آواز شراکت داروں اور سرمایہ کاروں کو یقین دلاتے ہیں کہ کاروبار اور معدنی دولت سے استفادہ کرنے کے لیے آپ کی مہارت سے مستفید ہونا ہماری اجتماعی قومی خواہش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ملزم نے اپنی موٹر سائیکل پر سوار خاتون کو نیچے اتار کر گولیاں مار کر قتل کردیا
مقامی رائے اور ترقی
انہوں نے کہا کہ آپ پاکستان پر پُراعتماد پارٹنر کے طور پر بھروسہ کر سکتے ہیں، میں بلوچ قبائلی عمائدین کی کاوشوں کا بھی معترف ہوں جنہوں نے کان کنی کے کاموں کو فروغ دینے اور بلوچستان کی ترقی و پیشرفت میں اہم کردار ادا کیا۔
اجتماعی فائدے کی امید
جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ مل کر کام کرنے سے پاکستان کا معدنی شعبہ اجتماعی فائدے کے لیے علاقائی ترقی، خوشحالی اور پائیداری کو فروغ دے سکتا ہے۔