وزیر داخلہ محسن نقوی سے نئے تعینات ڈی جی ایف آئی اے کی ملاقات،انسانی سمگلنگ میں ملوث مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

انسانی سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر داخلہ محسن نقوی نے نئے ڈی جی ایف آئی رفعت مختار راجہ کو انسانی سمگلنگ میں ملوث مافیا کے خلاف ملک بھر میں موثر کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اصل میں اختیار کس کا ہے۔۔۔
وزیر داخلہ کی ہدایات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی سے نئے تعینات ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ نے ملاقات کی۔ وزیر داخلہ نے غیرقانونی امیگریشن کے خلاف موثر حکمت عملی تیار کرنے کا ٹاسک دیا۔ محسن نقوی نے سائبر کرائمز کی روک تھام کے لئے ڈی جی این سی سی آئی اے کو ہدایات دیں۔
صوبوں میں کارروائیاں
محسن نقوی نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کے خلاف چاروں صوبوں میں کارروائی عمل میں لائی جائے۔ مکروہ دھندے میں ملوث مافیا معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔ انسانی سمگلرز کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ اداروں کو منظم جرائم کے خاتمے کے لئے ملکر کام کرنا ہوگا۔