اسٹیبلشمنٹ یا دیگر جماعتوں سے پی ٹی آئی کی بات چیت میں سب سے بڑی رکاوٹ ان کا گالم گلوچ بریگیڈ ہے: رانا ثنااللہ
اسلام آباد میں بیان
وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ یا دیگر جماعتوں سے پی ٹی آئی کی بات چیت میں سب سے بڑی رکاوٹ ان کا گالم گلوچ بریگیڈ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا بھارتی کرکٹر شبمن گل اور سارہ ٹنڈولکر نے اپنی راہیں جدا کر لیں؟ بھارتی میڈیا میں ہنگامہ برپا
پی ٹی آئی کے مسائل
نجی ٹی وی جیو نیوز کے ایک پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے لئے مسائل خود پیدا کئے، حکومت نے نہیں، وہ بگاڑ پیدا کرنے اور مشکلات بڑھانے میں خود کفیل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ، پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو دھول چٹا دی
سوشل میڈیا اور مشکلات
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پی ٹی آئی کے گھر کا چراغ تھا اور اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے۔ اسٹیبلشمنٹ یا دیگر جماعتوں سے پی ٹی آئی کی بات چیت میں سب سے بڑی رکاوٹ ان کا گالم گلوچ بریگیڈ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
اپنی جماعت کے اندر بھی مسائل
انہوں نے کہا کہ ان کی اپنی جماعت میں بھی کوئی ڈھنگ کی بات کرے تو ان کا گالم گلوچ بریگیڈ اس کی راہ میں بھی رکاوٹ بن جاتا ہے۔ اس بریگیڈ کے ہوتے ہوئے ہمیں کسی اندیشے کی ضرورت نہیں، اعظم سواتی نے جو بات چیت کی کوشش کی وہ بھی اسی لئے ناکام ہوئی۔
بیرون ملک ملاقاتوں کی عدم تصدیق
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے بیرون ملک پاکستانیوں کی ملاقات کی نہ وہ تصدیق کرتے ہیں نہ تردید۔ ملاقات ہوئی بھی ہے تو اس سے معاملات آگے بڑھنے کا کوئی امکان نہیں۔








