دلہن کی ماں دولہے کے ساتھ بھاگ گئی، بیٹی کی شادی کیلئے رکھے زیور اور نقدی بھی لے گئی

علی گڑھ کی حیران کن کہانی

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) علی گڑھ کے تھانہ مدرک کے علاقے سے ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک عورت اپنی ہی بیٹی کے ہونے والے شوہر کے ساتھ شادی سے صرف نو دن پہلے فرار ہو گئی۔ خاتون اپنے داماد کے ساتھ نہ صرف بھاگ نکلی بلکہ بیٹی کی شادی کے لیے رکھے گئے زیورات اور نقدی بھی ساتھ لے گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ اور باہر موجود تمام قیادت کمپرومائز ہے، خواجہ آصف

محبت اور منصوبہ بندی

نیوز 18 کے مطابق داماد اپنی ہونے والی ساس سے محبت کرنے لگا تھا اور دونوں نے منصوبہ بنا کر گھر چھوڑ دیا۔ لڑکی کے والد کی جانب سے پولیس میں رپورٹ درج کروا دی گئی ہے اور تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سود کے خاتمے کی ترمیم پر مفتی تقی عثمانی کا مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین

شادی کی تیاریاں

اسی خاتون نے اپنی بیٹی کی شادی طے کی تھی اور شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری تھیں۔ داماد اکثر شادی کی تیاریوں کے بہانے سسرال کے گھر آتا جاتا رہتا تھا۔ گھر والوں کو یہ اندازہ نہیں تھا کہ ساس اور داماد کے درمیان ناجائز تعلق پروان چڑھ رہا ہے۔ داماد نے اپنی ہونے والی ساس کو ایک موبائل فون بھی تحفے میں دیا تھا، جسے اہل خانہ نے معمول کا رویہ سمجھ کر نظر انداز کر دیا۔ شادی کی تاریخ 16 اپریل طے تھی اور شادی کے کارڈ بھی تقسیم کیے جا چکے تھے۔

خفیہ فرار اور گمشدگی

تاہم شادی سے صرف نو دن قبل ساس اور داماد خریداری کے بہانے گھر سے نکلے اور اس کے بعد سے ان کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔ جب لڑکی کے والد کو شک ہوا تو اس نے الماری چیک کی جہاں سے شادی کے لیے رکھے گئے زیورات اور نقد رقم غائب تھی، جس سے ان کے خدشات کی تصدیق ہو گئی۔ پولیس نے دونوں کی تلاش شروع کر دی ہے اور ان کے موبائل فونز کی لوکیشنز کو ٹریس کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...