ترک خاتون اوّل کی خصوصی دعوت ،وزیراعلیٰ مریم نواز ترکیہ کا دورہ کریں گی

وزیراعلیٰ پنجاب کا ترکیہ کا دورہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ترک خاتون اوّل کی خصوصی دعوت پر چوتھی اناطولیہ ڈپلومیسی فورم کی 3 روزہ تقریب میں شرکت کے لیے ترکیہ کا دورہ کریں گی۔ ترکیہ کی خاتون اوّل ایمنہ اردوان نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو اناطولیہ ڈپلومیسی فورم سے خصوصی خطاب کی دعوت بھی دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مڈل ٹیمپل میں شمولیت پر پی ٹی آئی لندن میں احتجاج کی وجوہات کیا ہیں؟
خصوصی ثقافتی تقریب
وزیراعلیٰ مریم نواز کے اعزاز میں خصوصی ثقافتی تقریب “اناطولیہ” بھی منعقد کی جائے گی۔ ترکیہ کی خاتون اوّل نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو اپنے دعوت نامہ میں پیغام دیا کہ مجھے اناطولیہ ڈپلومیسی فورم میں آپ کی شرکت سے بے حد خوشی ہوگی۔ امید ہے کہ آپ اناطولیہ کانفرنس میں میزبانی کا شرف ضرور عطا کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: وسائل نوجوانوں پر لگائیں، ڈاکٹر حمیرا طارق کا کراچی میں ناظمات اضلاع کے اجلاس سے خطاب
منتظمین کا بیان
منتظم ترک وزارت خارجہ نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ مریم نواز کی اے ڈی ایف 2025ء میں شرکت گرانقدر ثابت ہوگی۔ اناطولیہ ڈپلومیسی فورم کا عنوان “منقسم دنیا میں سفارتی روابط کی بحالی” ہوگا۔
کانفرنس کی اہمیت
اناطولیہ ڈپلومیسی فورم میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت، ممتاز سفارتکاروں، رائے عامہ کے لیڈرز اور چیدہ چیدہ شخصیات شریک ہوں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز اناطولیہ کانفرنس کے دوران اے ڈی ایف لیڈرز پینلز میں شرکت کریں گی، اے ڈی ایف ٹاکس اور اے ڈی ایف راؤنڈز کا حصہ ہوں گی اور “منقسم دنیا میں مستقبل کی تشکیل اور علم سے تبدیلی کی طاقت” کے عنوان سے خصوصی خطاب بھی کریں گی.