صدرِ مملکت کے خلاف نازیبا پوسٹ کرنے پر نوجوان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

مقدمہ درج
سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدرِ مملکت کے خلاف نازیبا پوسٹ کرنے پر نوجوان کے خلاف سکھر میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار
الزامات کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق تھانہ دادلو میں درج ایف آئی آر میں الزام ہے کہ منیب اندھڑ نے صدرِ مملکت کے خلاف توہین آمیز اور غیر اخلاقی پوسٹ کی، جس سے معاشرتی انتشار پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوا۔
گرفتاری کی کوشش
پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے گھر پر چھاپہ مارا، تاہم منیب اندھڑ نہ ملا تو اس کے بھائی کو حراست میں لے لیا۔