عمران خان نے پنجاب میں تنظیمی معاملات مکمل طور پر عالیہ حمزہ کے سپر د کردیئے

تنظیم میں تبدیلیاں
راولپنڈی(آئی این پی) بانی پی ٹی آئی نے پنجاب میں تنظیمی معاملات مکمل طور پر عالیہ حمزہ کے سپرد کردیئے ہیں۔ عہدے داروں کا تعین اور کسی کو نکالنے کا فیصلہ کرنے کا اختیار بھی عالیہ حمزہ کو دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کشیدہ صورتحال، علی امین گنڈا پور کی ہدایت پر کرم کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع
علیہ حمزہ کا اختیار
عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ عالیہ حمزہ پنجاب میں تنظیم سے متعلق فیصلے کرنے میں بااختیار ہیں۔ جو عہدے دار عالیہ حمزہ معطل کرنا چاہیں یا انہیں کوئی نئی ذمہ داری دینا چاہیں، انہیں یہ اختیار ہے۔ عمران خان نے عالیہ حمزہ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو نوٹی فکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی۔
ملاقات کی اندرونی کہانی
خالد خورشید کی جانب سے احسان طور کی تعیناتی کو بانی پی ٹی آئی نے سپورٹ کیا۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران وکلا رہنما عالیہ حمزہ کو ڈھونڈتے رہے، تاہم عالیہ حمزہ بانی کی بہنوں کے ساتھ پولیس ناکے پر موجود تھیں۔