پی ڈی ایم اے صوبے میں واٹر ایمرجنسی ڈیکلیریشن کو یقینی بنائے: لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائی کورٹ کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائی کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ پی ڈی ایم اے صوبے میں واٹر ایمرجنسی ڈیکلیریشن کو یقینی بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، ڈی چوک کو ایک مرتبہ پھر کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا
سموگ تدارک کیس کی سماعت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سردار جی 3 کی پاکستان میں ریکارڈ توڑ اوپننگ
پانی کی سنگین صورتحال کی رپورٹ
حکم نامہ کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے نے پانی کی سنگین صورتحال سے متعلق رپورٹ جمع کرائی۔ رپورٹ میں پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی پنجاب بھر میں خشک سالی کی الرٹ کا تذکرہ کیا گیا ہے، خشک سالی کے الرٹ میں دریاؤں میں جمع شدہ پانی کی انتہائی کمی کی جانب اشارہ کیا گیا ہے۔ یہ زیر زمین پانی کے حوالے سے ایک خطرناک صورتحال ہے، سٹیک ہولڈرز کو فوراً اقدامات اٹھانے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیشن عدالت نے 2 صحافیوں کے یوٹیوب چینلزپر پابندی کالعدم قرار دے دی
کمیٹی کی تشکیل اور رپورٹ
تحریری حکم نامہ میں لکھا گیا کہ رپورٹ میں تمام اداروں کی پی ڈی ایم اے کے ساتھ بہتر کوآرڈینیشن کیلئے کمیٹی کی نامزدگی کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔ کمیٹی پانی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق رپورٹ جمع کرائے، پی ڈی ایم اے پنجاب بھر میں واٹر ایمرجنسی ڈیکلیئر کرنے کو یقینی بنائے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے اس معاملے پر غور و خوض کیلئے پنجاب کابینہ کو ایک سمری بھیجیں۔
یہ بھی پڑھیں: صحت کے نظام میں انقلاب
کوآپریٹو سوسائٹیز کا حکم
حکم نامہ میں یہ بھی لکھا گیا کہ وکیل پنجاب حکومت نے جوائنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز لاہور کا آرڈر عدالت میں پیش کیا۔ آرڈر میں تمام کوآپریٹو سوسائٹیز کو پانی کے بچاؤ کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ نے میڈیکل کالجز میں داخلے روک دیئے، حکم امتناع جاری
پائپ کے استعمال پر پابندی
تحریری حکمنامہ میں کہا گیا کہ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے رہائشی علاقوں میں پائپ کے استعمال اور گاڑیاں دھونے پر پابندی کے حوالے سے ایک اور حکم جاری کیا جائے گا۔ نئے آرڈر میں نہ صرف رہائشیوں بلکہ متعلقہ سوسائٹی کی انتظامیہ پر جرمانے کا بھی ذکر کیا جائے گا۔
کیس کی مزید سماعت
عدالت نے واٹر ایمرجنسی پر غور و خوض کیلئے ڈی جی پی ڈی ایم اے کو پنجاب کابینہ کو سمری بھیجنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 11 اپریل تک ملتوی کر دی۔