دوران پرواز مسافر کی طیارے کا دروازہ کھولنے کی کوشش، روکنے پر کریو ممبر پرحملہ کردیا
پرواز میں خطرہ
سڈنی (آئی این پی) ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور سے آسٹریلوی شہر سڈنی جانے والی پرواز کو اس وقت خطرے کا سامنا کرنا پڑا جب ایک مسافر نے دوران پرواز جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں: تنخواہ داروں پر کتنا ٹیکس ہونا چاہیے؟ سابق وفاقی وزیر نے حکومت کو بجٹ تجاویز پیش کردیں
مسافر کی خطرناک حرکت
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سڈنی ائیرپورٹ پر 46 سالہ اردنی شہری نے گزشتہ اتوار کو طیارے کا دروازہ کھولنے کی دوبار کوشش کی اور روکے جانے پر مسافر نے کیبن کریو کے ایک رکن پر حملہ بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: راستے بند: بانیٔ پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس ٹو، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ملتوی
ایمرجنسی ایگزٹ کا واقعہ
سڈنی پولیس کے مطابق مذکورہ شخص نے دوران پرواز پہلے ہوائی جہاز کے پچھلے ایمرجنسی ایگزٹ ڈور کو کھولنے کی کوشش کی، جس کے بعد ائیر لائن کے عملے نے مذکورہ شخص کو ائیر لائن کی درمیانی سیٹ پر بٹھا دیا۔ لیکن ایک بار پھر مسافر نے طیارے کا سینٹرل دروازہ کھولنے کی کوشش کی اور جب عملے اور مسافروں کی جانب سے اس کو روکا گیا تو اس دوران اس نے مبینہ طور پر ائیر لائن کے عملے کے ایک رکن پر بھی حملہ کیا۔
قانونی نتائج
پولیس کا بتانا ہے کہ مذکورہ شخص پر طیارے میں موجود مسافروں کی حفاظت کو دو مرتبہ خطرے میں ڈالنے اور ایک مرتبہ حملے کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ملزم کو ہر جرم میں زیادہ سے زیادہ 10 سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔








