ایف بی آر نے چینی پر سیلز ٹیکس وصولی کا نیا طریقہ کار متعارف کروا دیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا نیا طریقہ کار
اسلام آباد(آئی این پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے چینی پر سیلز ٹیکس وصولی کا نیا طریقہ کار متعارف کروا دیا اور باقاعدہ عمل درآمد کے لیے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شواہد کے بغیر پاکستان پر الزام تراشی بھارت کا وطیرہ، بہتر ہوتا شواہد پیش کئے جاتے، سعد رفیق
چینی کی قیمت جانچنے کا عمل
ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ چینی کی قیمت ہر 15 دن بعد چیک کرکے مقرر ہوا کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والا فتنة الخوارج سویلین علاقوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے: آئی ایس پی آر
سیلز ٹیکس کی وصولی کا طریقہ
نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان شماریات بیورو کی رپورٹ میں درج قیمت سے 16 روپے فی کلو گرام کم کرکے سیلز ٹیکس وصولی کے لیے چینی کی قیمت متعین ہوا کرے گی۔
ایکس مل قیمت کا تعین
ایف بی آر نے بتایا کہ پاکستان بیورو آف شماریات کی ویب سائٹ پر شائع چینی کی قیمت میں سے 16 روپے فی کلو گرام کی کمی کرکے ایکس مل قیمت مقرر کی جائے گی اور اسی کے مطابق سیلز ٹیکس وصولی ہوا کرے گی۔