پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 2600 سے زائد پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست مندی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک روز کی تیزی کے بعد شدید مندی کے باعث انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان سے وکلا کی ملاقاتوں کی یقین دہانی پر توہین عدالت کی درخواست نمٹادی
کاروباری ہفتے کا آغاز
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی منفی رجحان دیکھنے میں آیا، 2500 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار 891 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چورنڈ اوورسیز فاؤنڈیشن کی طرف کلین پراجیکٹ کا افتتاح ہوگیا
گزشتہ کاروباری دن کی صورتحال
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 622 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 15 ہزار 532 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر
دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 13 پیسے کمی ہوئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 280.73 روپے سے کم ہوکر 280.60 روپے پر آگیا ہے.