کارتک آریان نے فلم کیلئے 50 کروڑ معاوضہ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

کارتک آریان کی معاوضے کی افواہوں پر وضاحت
ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکار کارتک آریان نے ایک فلم کے لیے 50 کروڑ معاوضے وصول کرنے کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔
یہ بھی پڑھیں: 10 سالہ سارہ شریف کا قتل: پاکستانی والد اور سوتیلی ماں کو مجرم قرار دے دیا گیا
انٹرویو میں تفصیلات
ایک حالیہ انٹرویو میں کارتک نے انڈسٹری میں روایتی سپورٹ سسٹم کی کمی کے بارے میں بات کرتے ہوئے سوال کیا کہ اس طرح کی اعداد و شمار والے پے چیک دوسرے لوگوں کو بھی ملتے ہیں مگر تب کسی کی توجہ ان کی طرف کیوں نہیں ہوتی؟
یہ بھی پڑھیں: جاپان کے ایئرپورٹ پر بم پھٹنے سے رن وے میں گڑھا، آخر یہ بم وہاں کیسے پہنچا؟ حیران کن انکشاف
کارتک کا نقطہ نظر
کارتک نے کہا کہ کیا میں ایسا واحد اداکار ہوں جس کو یہ رقم مل رہی ہے؟ اداکار نے مزید کہا کہ اس طرح کے اعداد و شمار صرف اس وقت سرخیاں بنتے ہیں جب ان کے نام کے ساتھ جڑے ہوں، جبکہ دیگر لوگ اس سے بچ جاتے ہیں۔
میری حمایت کا فقدان
کارتک نے کہا کہ بات یہ ہے کہ میرے پاس کوئی ترجمان نہیں ہے۔ میرا یہاں کوئی خاندان نہیں ہے۔ میرے پاس میرے چچا، یا میرے والد یا میری بہن یا میری گرل فرینڈ نہیں ہیں جو مضامین یا انڈسٹری میں میرے بارے میں مثبت تاثرات پھیلائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی باتیں اکثر بیرونی ذرائع کی جانب سے پھیلائی جاتی ہیں۔