سلمان خان نے متھن چکرورتی کے بیٹے کی کس طرح مالی مدد کی؟ حیران کن انکشاف

سلمان خان کی مالی سپورٹ
ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کے بیٹے نے سلمان خان سے خود کو مالی سپورٹ ملنے کا انکشاف کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر، کل نہیں سنایا جائے گا
کیریئر کے آغاز میں مدد
ایک حالیہ انٹرویو میں میمو نے بتایا کہ سلمان خان نے نہ صرف کیریئر کے آغاز میں بلکہ بعد میں بھی ان کا حوصلہ بڑھایا۔ 2008 میں جب ان کی پہلی فلم جمی ریلیز ہونے والی تھی تو سلمان خان نے بھرپور ساتھ دیا۔
اتحاد و تعاون
ان کا کہنا تھا کہ سلمان بھائی نے میرے لیے بہت کچھ کیا، وہ ہمیشہ ایک بڑے بھائی کی طرح میرے ساتھ رہے۔