9 مئی مقدمات: پی ٹی آئی کے غیر حاضر کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری

9 مئی مقدمات میں وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے غیر حاضر کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
یہ بھی پڑھیں: دریائی گھوڑے نے اپنے مالک کو ہلاک کر کے خطرناک فطرت ظاہر کر دی
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق اے ٹی سی اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی و کارکنان کے خلاف 9 مئی احتجاج و دیگر مقدمات کی سماعت کی۔ ملزمان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ، مرتضی طوری اور دیگر وکلا پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی سلامتی کمیٹی اجلاس؛ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کا فیصلہ
عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت ملتوی
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی عدم دستیابی کے باعث سماعت آگے نہ بڑھ سکی اور عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت ملتوی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاق اور پنجاب کا بجٹ عوام دشمن، پٹرول بم سے مہنگائی کا طوفان آئے گا: بیرسٹر سیف
کارکنان کے وارنٹ گرفتاری
اس دوران عدالت نے پی ٹی آئی کے غیر حاضر کارکنان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچے گا
وکیل صفائی کا مؤقف
وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی دستیاب نہیں ہیں جس کی وجہ سے کیس آگے بڑھ نہیں سکتا، کارکنان دور دراز کے علاقوں سے آتے ہیں، دور سے آنے والے کارکنان کو حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور روانڈا کا دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
سپریم کورٹ کی ہدایات
جج نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ نے کل 9 مئی مقدمات کے حوالے سے ہدایات دی ہیں اور سپریم کورٹ کی ہدایات اس کیس کے لیے بھی ہیں جس پر وکیل صفائی نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات پنجاب کی حد تک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل میں امپائرز کو ایک میچ کی کتنی فیس ملتی ہے؟
مقدمات کی سماعت میں تاخیر
بعدازاں اے ٹی سی اسلام آباد نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری کے بعد تینوں مقدمات کی سماعت 9 مئی تک ملتوی کر دی۔
مقدمات کی تفصیلات
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان پر تھانہ شمس کالونی میں 9 مئی واقعات پر مقدمہ درج ہے، اور تھانہ کھنہ میں مارچ 2023 میں احتجاج کے مقدمات درج ہیں۔