9 مئی مقدمات: پی ٹی آئی کے غیر حاضر کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری

9 مئی مقدمات میں وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے غیر حاضر کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
یہ بھی پڑھیں: موت کے قریب شخص میں ظاہر ہونے والی خوفناک نشانیاں کیا ہیں؟ لازمی جانئے
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق اے ٹی سی اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی و کارکنان کے خلاف 9 مئی احتجاج و دیگر مقدمات کی سماعت کی۔ ملزمان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ، مرتضی طوری اور دیگر وکلا پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حکومت نے اپنے لیے ایک “تلخ اور دردناک” انجام رقم کر لیا ہے، ایرانی سپریم لیڈر کا قوم کے نام پیغام
عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت ملتوی
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی عدم دستیابی کے باعث سماعت آگے نہ بڑھ سکی اور عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت ملتوی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: سنجے دت کی دوبارہ شادی، سات پھیرے لینے کی ویڈیو وائرل
کارکنان کے وارنٹ گرفتاری
اس دوران عدالت نے پی ٹی آئی کے غیر حاضر کارکنان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔
یہ بھی پڑھیں: فلم آپ کی مرضی سے فلاپ ہونی ہے، پی ٹی آئی امیدواروں کو جان بوجھ کر حقوق نہیں دیئے گئے، وکیل فیصل صدیقی کا جسٹس جمال مندوخیل سے مکالمہ
وکیل صفائی کا مؤقف
وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی دستیاب نہیں ہیں جس کی وجہ سے کیس آگے بڑھ نہیں سکتا، کارکنان دور دراز کے علاقوں سے آتے ہیں، دور سے آنے والے کارکنان کو حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر مریم نواز کا بیان
سپریم کورٹ کی ہدایات
جج نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ نے کل 9 مئی مقدمات کے حوالے سے ہدایات دی ہیں اور سپریم کورٹ کی ہدایات اس کیس کے لیے بھی ہیں جس پر وکیل صفائی نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات پنجاب کی حد تک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ نے شام کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا اعلان کردیا
مقدمات کی سماعت میں تاخیر
بعدازاں اے ٹی سی اسلام آباد نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری کے بعد تینوں مقدمات کی سماعت 9 مئی تک ملتوی کر دی۔
مقدمات کی تفصیلات
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان پر تھانہ شمس کالونی میں 9 مئی واقعات پر مقدمہ درج ہے، اور تھانہ کھنہ میں مارچ 2023 میں احتجاج کے مقدمات درج ہیں۔