لاہور میں وائرل انفیکشن کے کیسز ممکنہ کورونا وائرس قرار

لاہور میں وائرل انفیکشن کی صورتحال
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں وائرل انفیکشن کے مریض سامنے آنے لگے۔ تیز بخار، کھانسی، جسم میں درد کی شکایات کے مریضوں کو طبی ماہرین نے ممکنہ کورونا وائرس قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے سوات میں سیاحوں کی موت نہیں بلکہ تحریک انصاف کے نظام کی موت ہوئی ہے، عطا اللہ تارڑ
مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق لاہور میں وائرل انفیکشن پھیلنے لگا۔ گزشتہ 3 ہفتوں میں سینکڑوں مریض سرکاری اور نجی ہسپتالوں، کلینکس میں رپورٹ ہوگئے۔ طبی ماہرین نے ممکنہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم اپنے ایک دوست کو پیار سے ”منتری“ کہتے تھے، نا جانے کیا حماقت سوجھی ٹیکسی کے ڈرائیور کے پاس گیا اور بولا”بھاں جی ٹیکسی مودی مار دیو“۔
سیمptoms اور ٹیسٹنگ کی کمی
مریضوں کو تیز بخار، کھانسی، جسم میں درد کی شکایات ہیں۔ مگر طبی ماہرین کے مطابق وائرس کی متعدد قسمیں سامنے آنے پر اب کورونا ٹیسٹ کا مشورہ نہیں دیتے۔ نجی لیبارٹریز کے مطابق لوگ کورونا ٹیسٹ نہیں کروا رہے۔ محکمہ صحت پنجاب بھی ٹیسٹ نہیں کر رہا۔
ماہرین کی تجاویز
ہیڈ آف پلمنولوجی، میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر عرفان ملک کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاو ہو رہا ہے، لوگ ہسپتالوں میں داخل ہورہے۔
طبی ماہرین نے شہریوں کو رش کے مقامات میں ماسک کا استعمال کرنے، علامات ظاہر ہونے پر قرنطینہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔