وزیراعظم شہبازشریف سے ایریک میئر کی سربراہی میں امریکی وفد کی ملاقات
ملاقات کی تفصیلات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف سے ایریک میئر کی سربراہی میں امریکی وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے منرلز فورم میں امریکی شرکت کا خیرمقدم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے ترسیلات زر کا حجم 11.923ارب ڈالر تک پہنچ گیا
امریکی سرمایہ کاری کے مواقع
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں وسیع استعداد موجود ہے، لہذا امریکی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے مواقعوں سے مستفید ہونا چاہئے۔
مبارکباد اور دوطرفہ تعلقات
ایریک میئر نے منرلز انویسٹمنٹ فورم کے کامیاب انعقاد پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔ ایریک میئر نے امریکی کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری میں دلچسپی سے آگاہ کیا اور کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کا خواہاں ہے۔








