پنجاب کے سکولز میں خواتین اساتذہ کیلئے شلوار قمیض اور دوپٹہ لازم قرار
نئے ڈریس کوڈ کا نفاذ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے سکولز میں خواتین اساتذہ کیلئے شلوارقمیض اور دوپٹہ لازم قرار دے دیا گیا جبکہ مرد اساتذہ کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے اور طالبات کے میک اپ لگانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا ؟
ٹیچرز کے لئے ہدایات
محکمہ سکولز ایجوکیشن نے ٹیچرز کیلئے بھی ڈریس کوڈ کے متعلق ہدایات جاری کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی اور جہلم میں موسلادھار بارش، مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق
نماز کے انتظامات
محکمہ سکولز ایجوکیشن نے مرد اساتذہ کیلئے جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی عائد کردی، اسی طرح پنجاب کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولز میں سکول دورانیے میں نماز ظہر کے انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: القادر ٹرسٹ کیس: اشتہاری ملزم کی بنی گالہ میں 405 کنال اراضی نیلام
سندھ حکومت کا کوڈ آف کنڈکٹ
واضح رہے کہ 26 مارچ کو محکمہ تعلیم سندھ نے سکولوں کے اساتذہ کیلئے کوڈ آف کنڈکٹ جاری کرتے ہوئے خواتین اساتذہ کیلئے زیادہ میک اپ، زیادہ زیورات اور اونچی ہیلز پہننا ممنوع قرار دے دیا تھا جبکہ مرد اساتذہ کو بھی جینز، ٹی شرٹ پہننے سے روک دیا تھا۔
کوڈ آف کنڈکٹ کی وضاحت
محکمہ تعلیم سندھ نے سکولوں کے اساتذہ کیلئے کوڈ آف کنڈکٹ جاری کردیا تھا۔
بعد ازاں محکمہ تعلیم سندھ نے ڈریس کوڈ کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سکولوں میں کسی بھی ڈریس پر پابندی عائد نہیں کی گئی۔
محکمہ تعلیم نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ سکولوں میں کسی بھی ڈریس پر پابندی عائد نہیں کی گئی، اساتذہ کے لیے جاری کوڈ آف کنڈکٹ کو حکم نامہ سمجھنے کے بجائے رہنما اصول سمجھا جائے۔








