این ایف سی ایوارڈ کا معاملہ، سینیٹ کمیٹی کا چاروں صوبائی وزراءکو بلانے کا فیصلہ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے معاملے پر چاروں صوبائی وزراءکو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: غیرملکی شہریوں کے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ ڈیٹا چوری میں ملوث ملزمان گرفتار
اجلاس کی متوقع تاریخ
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس آئندہ ہفتہ بلائے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خواب میں فوت شدہ افراد کو دیکھنے کے معنی اور تعبیریں
صوبوں کی مالیاتی صورتحال
ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت صوبوں کو منتقل ہونے والے محکموں کو فنڈز فراہم نہیں کرنا چاہتی۔ کے پی حکومت کا دعویٰ ہے کہ فاٹا اضلاع کے انضمام کے بعد صوبے کی آبادی بڑھ چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعید غنی: بانی پی ٹی آئی انا پرست، پاکستان کی فکر نہیں
این ایف سی ایوارڈ کی ضرورت
خیبر پختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ آبادی بڑھنے کے باعث این ایف سی ایوارڈ میں حصہ بڑھنا چاہئے۔ ہر پانچ سال بعد قومی مالیاتی کمیشن کے تحت وسائل کی تقسیم آئینی تقاضا ہے۔
موجودہ این ایف سی ایوارڈ
یاد رہے کہ موجودہ این ایف سی ایوارڈ 2009 میں طے ہوا تھا، جسے گزشتہ 15 سال سے ہر سال توسیع دی جا رہی ہے۔ این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو قابل تقسیم وسائل کا 57.5 اور مرکز کو 42.5 فیصد منتقل کیا جاتا ہے۔