پاکستان کا اقوام متحدہ میں عسکری مصنوعی ذہانت کے خطرات پر اظہار تشویش
پاکستان کا اقوام متحدہ میں اعلان
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے اقوام متحدہ میں عسکری مصنوعی ذہانت کے خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرداخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات
عسکری AI کے خطرات
خبردار کیا گیا ہے کہ عسکری میدان میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کا استعمال نئے اسلحہ جاتی مقابلوں کا آغاز کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا یہ واقعی اوکاڑہ میں گرائے گئے بھارتی ڈرون کی ویڈیو ہے؟ کئی صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شیئر ہونیوالی ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی
پاکستانی مندوب کا بیان
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، اقوام متحدہ کے تخفیف اسلحہ کمیشن کے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے، پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ عاصم افتخار احمد نے کہا کہ AI کو اسلحہ کے کسی نئے مقابلے کے میدان میں تبدیل ہونے سے روکا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، حالیہ دورہ عمان اور ایران کے حوالے سے آگاہ کیا
علاقائی و عالمی سلامتی پر اثرات
انہوں نے مزید کہا کہ عسکری میدان میں AI کا استعمال نئے اسلحہ جاتی مقابلوں کا آغاز کر سکتا ہے اور علاقائی و عالمی سلامتی کے ماحول کو عدم استحکام کا شکار بنا سکتا ہے۔
عالمی امن کی ضرورت
پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے یہ بھی کہا کہ اس کے عالمی امن و سلامتی پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ جوہری تخفیف اسلحہ اولین ترجیح ہونی چاہئے۔








