ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے دعا کریں روشنی ہو جائے: شیخ رشید

شیخ رشید کا افسوس ناک بیان

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے، دعا کریں کہ روشنی ہو جائے۔

یہ بھی پڑھیں: خواجہ افتخار میموریل ٹینس چیمپئن شپ 2024، کھیلوں کے لیجنڈز کی حمایت

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 36 ہزار مقدمات 4 ماہ میں کیسے مکمل ہوں گے؟ ان مقدمات کا 4 ماہ میں پایہ تکمیل تک پہنچانا کافی مشکل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور یوتھ فیسٹیول کے لوگو اور فلوٹ کی رونمائی کا تیسرا دن، طلباء کی جانب سے زبردست خیر مقدم

معاشی مسائل اور انصاف کی امید

انہوں نے کہا کہ دکانداروں اور تاجروں کے کاروبار میں کمزوری آگئی ہے، ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے، دعا کریں کہ روشنی ہو جائے، اللہ تعالیٰ پاکستان اور اس کے عوام کیلئے بہتری کے حالات پیدا کرے، مقدمات میں نامزد 36 ہزار لوگوں کیلئے انصاف ہو۔ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو میری طرح یہاں موجود بھی نہیں تھے لیکن ان کا نام لسٹ میں شامل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام ”کھیلتا پنجاب ،،گیمز کے ڈسڑکٹ سطح کے مقابلے جاری

انصاف کی فتح کی امید

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ اللہ تعالیٰ انصاف دے گا اور انصاف آسمانوں سے آتا ہے، بہت جلد انصاف کی فتح ہوگی۔

سپریم کورٹ کا حکم

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالتوں کو سانحہ 9 مئی 2023ء سے متعلق کیسز کا روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کر کے 4 ماہ کے اندر اندر فیصلے جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالتِ عظمیٰ نے ہر 15 دن کی پیش رفت رپورٹ متعلقہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو پیش کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...