آرمی چیف سے امریکہ کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات، پاکستان کی منرل ڈیولپمنٹ پالیسی پر اظہار اعتماد
آرمی چیف سے امریکی وفد کی ملاقات
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکہ کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر واشنگٹن میں گر کر تباہ
امریکی وفد کی قیادت
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد کی قیادت جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے سینئر بیورو افسر ایرک میئر نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کے کیانی ہال میں نامور قانون دانوں کی محفل سارا دن سجی رہتی، اکثریت اْنکی تھی جنہوں نے پاکستان تخلیق ہوتے دیکھا تھا
پاکستان کی معدنیات کی ترقی
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد نے وسیع معدنیات کی دولت کی ترقی کی پاکستان کی پالیسی پر اظہار اعتماد کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور آج بھی پاکستان کا آلودہ ترین شہر، پنجاب میں ایمرجنسی ایکشن پلان فعال
سرمایہ کاری ماحول کی بہتری
آئی ایس پی آر کے مطابق ایرک میئر نے پاکستان کی بتدریج بہتر ہوتے سرمایہ کاری ماحول پر اظہار اطمینان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ کی پچ سپنرز کے لیے سازگار ہوگی، پاکستان کے خلاف سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے، ایڈن مارکرم
علاقائی سیکیورٹی ضروریات
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں دونوں فریقین کو عالمی تبدیلیوں پر موقف شیئر کرنے کا موقع ملا اور پاکستان کی علاقائی سیکیورٹی ضروریات پر بات چیت بھی کی گئی۔
دو طرفہ تعلقات میں بہتری
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعلقات کی مثبت سمت پر اظہار اعتماد کیا اور موجودہ حکومت ٹو حکومت اور پی ٹو پی تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔








