پی ٹی آئی کی باہر بیٹھی قیادت وہ نہ کرسکی جو میں نے جیل میں بیٹھ کر کیا:شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی کا پی ٹی آئی کی قیادت پر تنقید
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماءشاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی باہر بیٹھی قیادت وہ نہ کرسکی جو میں نے جیل میں بیٹھ کر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
عمر کوٹ میں احتجاج کی قیادت
لاہور انسدادِ دہشت عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2013ء اور 2018ء میں پی ٹی آئی کو عمر کوٹ میں متعارف کرایا۔ میں پی ٹی آئی کا جھنڈا اور بلا عمر کوٹ سندھ لے کر گیا۔ چودہ اپریل اور پندرہ اپریل کو عمر کوٹ میں احتجاج ہو رہا ہے، اور میں جیل میں بیٹھ کر احتجاج کی قیادت کر رہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: کرم میں مسافر گاڑی کھائی میں گر گئی، 7افراد جاں بحق
پانی کے مسئلے پر پیپلز پارٹی کی خاموشی
شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کیا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں پانی کے مسئلے پر مگر مچھ کے آنسو بہا رہی ہے۔ جب منصوبہ منظور ہوا تو اس میں چھ نہریں تھیں، پیپلز پارٹی کو علم تھا۔ پہلے پیپلز پارٹی خاموش کیوں رہی، اب شور کیوں مچا رہی ہے؟ جب ارسا نے پانی کی دستیابی کا سرٹیفکیٹ جاری کیا تو اُس وقت پیپلز پارٹی خاموش تھی، لیکن سندھ میں احتجاج شروع ہوئے تو انہوں نے بھی آنسو بہانا شروع کر دیے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف ڈی اے لاہور پنجاب ٹینس چیمپئن شپ میں اشعر/ہادی اور ملک/غضنفر کی شاندار کارکردگی
بلاول بھٹو کی موجودگی پر سوالات
ان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو دبئی میں کیا کر رہا ہے جبکہ سندھ میں عوام احتجاج کر رہے ہیں۔ سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کی حقیقت جان چکے ہیں۔ زرداری خاندان بھٹو بن کر عوام کو دھوکا دے رہا ہے۔ بھٹو کا وارث بھٹو ہوسکتا ہے، زرداری نہیں ہوسکتا۔ نام لگانے سے بھٹو کا وارث نہیں بن سکتا۔
سندھ کے عوام سے اپیل
بلاول جو ہے وہ حاکم زرداری کا وارث ہے، بھٹو خاندان کا وارث نہیں ہے۔ اب زر اور زرداری کی سیاست نہیں چلے گی۔ میں سندھ کے عوام سے گزارش کرتا ہوں کہ عمر کوٹ کے احتجاج میں شرکت کریں۔